ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری معاملہ میں باپ اور بیٹا گرفتار

اڈپی : نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری معاملہ میں باپ اور بیٹا گرفتار

Wed, 02 Jun 2021 12:59:52    S.O. News Service

اڈپی، 2 ؍ جون (ایس او نیوز) ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے بلاری سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو پوکسو قانون کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت شیوشنکر (58 سال)اور سچن (28 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیو شنکر ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں ملازم ہے اور اس کا بیٹا سچن منی پال کی ایک کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔

نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے تعلق سے چائلڈ ہیلپ لائن کے پاس شکایت کی گئی تھی جس کے بعد متعلقہ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کو بچا لیا گیا اور اس کے قیام کے لئے متبادل انتظام کردیا گیا۔ ویمن پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر وائلیٹ فیمینا نے کیس درج کر لینے کے بعد سرکل پولیس انسپکٹر پرمود کمار کی نگرانی میں  اس کارروائی کو انجام دیا۔


Share: